اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیویارک کے سرکاری دورے پر کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی فوج کے لئے بجٹ مختص کیا ہے تا کہ وہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کرسکے۔ اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گيا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی فوج کو کتنی رقم دی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے افغانستان کے حالات بھی بہتر ہوجائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲